مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے شہر اوسکا کی 8 منزلہ کمرشل عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اوساکا فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلس جانے والے 27 افراد اسپتال تو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق آگ 8 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر لگی جو بعد میں عمارت کے دیگرحصوں تک پھیل گئی۔
ذرائع کے مطابق آگ سے متاثرہ عمارت میں ڈاکٹرز کے کلینکس اور مختلف دفاتر بھی موجود تھے۔
اوساکا فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ